دہلی حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کئے جانے پر منافع کا عہدہ معاملے
کا سامنا کر رہے عام آدمی پارٹی (آپ) کے 21 ممبران اسمبلی کی رکنیت معاملے
پر الیکشن کمیشن 15 نومبر کو حتمی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر (قانون) وجے
کمار پانڈے کی جانب سے اس معاملے کے
شکایت کنندہ پرشانت بھوشن کو بھیجے گئے خط میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ
معاملے کی آخری سماعت کے لئے 15 نومبر کو ساڑھے تین بجے نرواچن سدن میں
حاضر ہوں۔ کمیشن اس سے پہلے اس معاملے میں کئی بار سماعت کر چکا ہے۔